حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وسیم رضوی کے ذریعے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کے سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن پر سخت مذمت کرتے ہوئے مولانا سید تقی رضا عابدی صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ وسیم رضوی دشمنان اسلام کا ایجنٹ ہے۔
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت میں مولانا سید تقی رضا عابدی نے وسیم رضوی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شیعہ کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید کی شان میں جسارت کرکے اپنی اصلیت کو نمایاں کر دیا ہے، وہ دشمنان اسلام کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وسیم رضوی کا شیعہ کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آخر میں قرآن کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شیعوں کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن مجید جو اس وقت موجود ہے، کامل و مکمل ہے اور یہ محبت اور رحمت کا پیغام دینے والی کتاب ہے۔